”ہجرت“میرا ڈریم پراجیکٹ ہے،فاروق مینگل

”ہجرت“میرا ڈریم پراجیکٹ ہے،فاروق مینگل
”ہجرت“میرا ڈریم پراجیکٹ ہے،فاروق مینگل
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلم اور ٹی وی کے سینئر ڈائریکٹر فاروق مینگل نے کہا ہے کہ فلم ”ہجرت“میرا ڈریم پراجیکٹ ہے۔اس فلم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے اس کے معیاری بنانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔”ہجرت“تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جلد عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔اس فلم کی شوٹنگ پاکستان کی اوریجنل لوکیشنز کے علاوہ ترکی میں کی گئی ہے ۔فاروق مینگل نے بتایا کہ فلم کی خاص بات کرداروں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے اس پراجیکٹ میں کوئی بھی کردار بھرتی کا نظر نہیں آئے میں یہ فلم پاکستانی سنیما کے ریوائیول کے لئے بنا رہا ہوں مجھے یقین ہے کہ عوام میری محنت کو پسندیدگی سند ضرور عطاءکریں گے۔

مزید :

کلچر -