پارٹی کارکن دشمنوں کو عبرت ناک شکست دیں: خائست بیگم

پارٹی کارکن دشمنوں کو عبرت ناک شکست دیں: خائست بیگم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی(نما ئندہ پاکستان)عبدالاکبر خان کا مشن جاری رکھوں گی آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے پارٹی کارکن متحد ہو کر ترقی کے دشمنوں کو عبرت ناک شکست سے ہمکنار کریں کے ان خیالاے کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پی کے 49کی نامزد امیدوار اور مرحوم عبدالاکبر خان کی بیوہ خائست بیگم نے پلوڈھیری اور زور آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا جن میں پارٹی لیڈر شپ کے علاوہ پارٹی جیالوں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارے خاندان کا وطیرہ ہے اور مرحوم عبدالاکبر خان نے اس جذبے کے تحت اپنے دور حکومت میں اور خزب اختلاف میں رہتے ہوئے حلقہ میں درجنوں سکول، دیہی مراکز، سڑکیں ، پل ، پختگی گلیات و نکاسی آب کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کے علاوہ سینکڑوں غریب اور اہل عوام کو ملازمتیں دلوا دیں یہی وجہ ہے کہ آج بچہ بچہ مرحوم عبدالاکبر خان کا نام عقیدت و احترام اور اپنایئت کیساتھ لیتا ہے انہوں نے کہا کہ میں بھی مرحوم عبدالاکبر خان کی ترقی اور عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گی اور اس حلقہ کے غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے مارے ہوئے غریب عوام کو خوشحالی اور معاشی استحکام سے روشناس کراؤں گی