ڈیرہ الہ یار میں بازار میں بم دھماکہ ، سات افراد جاں بحق

ڈیرہ الہ یار میں بازار میں بم دھماکہ ، سات افراد جاں بحق
ڈیرہ الہ یار میں بازار میں بم دھماکہ ، سات افراد جاں بحق

  

جعفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ الہ یار میں قومی شاہر اہ پر بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور28زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔مقامی میڈیا کے مطابق قومی شاہراہ پر مرکزی بازا رمیں کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈیرہ الہ یار کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیاگیا۔دھماکے کے زخمیوں کو ڈیرہ الہ یار کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید : جعفرآباد /اہم خبریں