26نومبر احتجاج: زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع، راجا بشارت کی منظور
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر د ی جبکہ پارٹی رہنما راجا بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے زرتاج گل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گر فتاری پر سماعت کی، زرتاج گل اپنی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ مقدمہ میں 5 مئی تک پی ٹی آئی ایم این اے کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔کیس کی اگلی سماعت پر زرتاج گل کے وکلاء کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل دیئے جائینگے، زرتاج گل کیخلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت نے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔عدالت نے 5 مئی تک راجہ بشارت کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گر فتا ر ی منظور کرلی،جج طاہر عباس سپرا نے ہدایت کی کیس کی اگلی سماعت سے پہلے شامل تفتیش ہو ں، بصورت دیگر اگلی سماعت پر تمام ملزمان کی ضمانتوں پر تاریخ پڑ جائیگی۔ادھرا نسد اد د ہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بھی در خواست دائر کی گئی، عدالت نے کہا میں آج تفتیشی کو ڈائریکشن کروں گا کہ شامل تفتیش کریں۔عدالت میں بشریٰ بی بی کی جانب سے انصر کیانی ایڈووکیٹ اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
ضمانت تو سیع