غصے کے اظہار کے باعث لوگ اور حالات تبدیل ہوتے ہیں نہ اصلاح ہوتی ہے، آپ خواہ مخواہ خو دکو غصے اور طیش میں مبتلا کر لیتے ہیں 

 غصے کے اظہار کے باعث لوگ اور حالات تبدیل ہوتے ہیں نہ اصلاح ہوتی ہے، آپ خواہ ...
 غصے کے اظہار کے باعث لوگ اور حالات تبدیل ہوتے ہیں نہ اصلاح ہوتی ہے، آپ خواہ مخواہ خو دکو غصے اور طیش میں مبتلا کر لیتے ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر 
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:176
4:حکومت کی طرف سے نافذکردہ محصولات بھی عوام کے لیے غصے کا باعث ہوتے ہیں حالانکہ عوام کی طرف سے غصے کا اظہار محصولات میں کمی یا بتدیلی کا کبھی باعث نہیں بن سکتا لیکن پھر بھی عوام اپنے غیض وغصے کا اظہارکرتے ہیں کیونکہ ان محصولات کی ادائیگی ان کی استطاعت سے باہر ہوتی ہے۔
5:دوسروں کی سستی و کاہلی کے باعث بھی غصہ پیدا ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ دوسرے لوگ آپ کے مقررہ کردہ نظام الاوقات کے مطابق کام کریں اورجب وہ کاہلی و سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو پھر آپ غصے میں مبتلا ہو کر یہ کہنے پر مجبو ر ہو جاتے ہیں: ”میں غصے کا اظہار کرنے میں حق بجانب ہوں، اس نے مجھے ایک گھنٹہ بلاوجہ انتظار کروایا۔“
6:دوسرے لوگوں کی طرف سے بدنظمی اور بے ترتیبی کے باعث بھی غصہ جنم لیتا ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ آپ کی طرف سے غصے کے اظہار کے باعث لوگ اور حالات نہ تو تبدیل ہوتے ہیں اور نہ ان کی اصلاح ہوتی ہے، آپ خواہ مخواہ خو دکو غصے اور طیش میں مبتلا کر لیتے ہیں۔
7:اگر آپ کو کوئی ضرب یا چوٹ لگ جاتی ہے تو آپ غصے میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کے انگوٹھے پر ہتھوڑی لگ جاتی ہے، آپ کے گھنٹے پر چوٹ لگ جاتی ہے تو آپ کی طرف سے چیخ و پکار پر مبنی رویہ تکلیف کو کم کرنے کا باعث ثابت ہو سکتا ہے لیکن جب آپ غصے میں آکر دیوار پر اپنا مکہ دے مارتے ہیں تو یہ عمل آپ کے غصے کے ضمن میں بیکار ثابت ہوتا ہے کیونکہ ایک تو آپ کا ہاتھ زخمی ہو جاتا ہے اور آپ کا غصہ بھی ٹھنڈا نہیں ہوتا۔
8:کسی شے کے نقصان کے باعث بھی غصہ جنم لیتا ہے۔ آپ کے غصے کے باعث نہ تو گمشدہ رقم واپس مل سکتی ہے اور دوسرے یہ کہ آپ سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں سے محروم ہو کر گمشدہ رقم کو موثر طو رپر تلاش بھی نہیں کر سکتے۔
9:اپنی بساط سے باہر عالمی حالات و واقعات کے باعث بھی آپ کے اندر غصہ جنم لیتا ہے۔ ممکن ہے کہ آپ کو عالمی سیاست، تعلقات یا معیشت پسند نہ ہو لیکن آپ کے غصے کے باعث یہ عالمی حالات و واقعات تو تبدیل نہیں ہو سکتے لیکن آپ اپنے اس غصے کے باعث غیرفعال اور بے عمل ہو سکتے ہیں۔
غصے کی مختلف اقسام
اس وقت تک آپ غصے کی مختلف وجوہات کے متعلق آگاہ ہو چکے ہیں، آیئے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ غصے کی مختلف اقسام کون کونسی ہیں:
1:اپنی شریک حیات، بچوں یا رشتوں کے ساتھ زبانی گالی گلوچ یا تضحیک آمیز روئیے کا اظہار اوراپنائیت۔
2:جسمانی تشدد…… مارپٹائی۔ اس روئیے کے باعث تشددد پرمبنی جرائم کو راہ ملتی ہے اور یہ جرائم عام طو رپر غصے کے عالم میں پاگل پن کے دوران سرزد ہوتے ہیں۔ قتل کے اقدامات بھی اس وقت رونما ہوتے ہیں جب انسانی جذبات آپے سے باہر ہو جاتے ہیں اور انسان غصے کے باعث وقتی طور پر پاگل پن یا حواس باختگی کا شکار ہو جاتا ہے۔ اسی طرح ٹیلیویژن پر دکھائی جانے والی فلمیں، جن میں تشدددکھایا جاتا ہے، وہ کتابیں جن کے ذریعے غیض و غضب پید اہوتا ہے، معاشرے میں غصیلے پن کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہیں۔(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -