چوروں کا تین رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار ،  ہر واردات سے پہلے یہ چور کون سا ’نیک کام‘ سرانجام دیتے تھے ؟جان کر آپ کے لئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے 

چوروں کا تین رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار ،  ہر واردات سے پہلے یہ چور کون سا ...
چوروں کا تین رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار ،  ہر واردات سے پہلے یہ چور کون سا ’نیک کام‘ سرانجام دیتے تھے ؟جان کر آپ کے لئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چوری کرنے سے پہلے صدقہ خیرات دینے والا تین رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار،تین رکنی کار لفٹر گروہ میں سسر داماد اور ایک رشتہ دار شامل ہے، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی عارف اسلم راؤ  کا کہنا تھا کہ ملزمان یہ نہیں جانتے تھے کہ صدقہ و زکوۃ صرف بلاؤں سے بچاتا ہے پولیس سے نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی)نے ایک ایسے تین کار چور گروہ  کو گرفتار کیا ہے جو برے اثرات سے بچنے کے لیے کارچوری کرنے سے پہلے صدقہ خیرات دیتے تھے۔ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم را ؤ کے مطابق تین رکنی کار لفٹر گروہ میں سسر داماد اور ایک رشتہ دار شامل ہے۔ملزمان کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں ملزمان کو ڈیفنس کے علاقے میں ایک ڈاکٹر کی کار چرانے سے قبل فقیروں کو پیسے دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔اسی دوران تیسرا ملزم اختر جو کہ ملزم کاشف کا سسر بھی ہے وہاں پہنچ جاتا ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم جاکر کار کھول کر بیٹھتا ہے اور اشارہ پا کر گاڑی لے جاتا ہے۔

عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان نے دو ماہ قبل یہ گروہ تشکیل دیا تھا ، ملزمان دو ماہ میں اب تک کراچی کے مختلف علاقوں سےچارکاریں چوری کرچکے ہیں، ملزمان چوری کی جانے والی کاریں مالاکنڈ لے جا کر حجاب خان نامی شخص کو صرف ایک  لاکھ 60 ہزار میں فروخت کردیتے تھے،دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ ہر واردات سے پہلے فقیروں میں صدقہ خیرات اس لیے تقسیم کرتے تھے تاکہ برے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ملزمان یہ نہیں جانتے تھے کہ صدقہ و زکوۃ صرف بلاؤں سے بچاتا ہے پولیس سے نہیں ، پولیس حکام کے مطابق گرفتار کارلفٹرز سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔