کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو آگ لگانے والے مزید 2 ملزم مردان سے گرفتار 

کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو آگ لگانے والے مزید 2 ملزم مردان سے گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مردان ( آ ن لائن ) کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بے حرمتی کرنےوالے 2 مرکزی ملزمان کو مردان سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شیر عالم اور عدنان نامی ملزمان نے مجسمے کو توڑ کر آگ لگا دی تھی۔اس سے قبل 17 مئی کو اسی واقعے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد مردان میں مظاہرے کے دور ا ن کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بےحرمتی کی گئی تھی، اسے توڑ کر نذرِ آتش کر دیا گیا تھا۔
ملزم گرفتار

مزید :

صفحہ اول -