بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگالی اداکارہ سوچندرا داس گپتا سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سوچندرا داس گپتا ہفتے کو کولکتہ میں ایک شوٹنگ مکمل کرکے آن لائن سروس سے بک کئے گئے بائیک رائیڈر کے ساتھ اپنے والد کے گھر واپس جارہی تھیں کہ راستے میں بائیک کو حادثہ پیش آیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بائیک کے سامنے سے ایک سائیکل آئی تو ڈرائیور نے اچانک بریک لگانے کی کوشش کی تو اس دوران موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھیں اداکارہ سوچندرا داس گپتا سڑک پر گرگئیں اور پیچھے سے آنے والے ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔