کامونکے: تیزرفتار بس کی زد میں آکرنانی، نواسہ جاں بحق، ایک شخص زخمی 

کامونکے: تیزرفتار بس کی زد میں آکرنانی، نواسہ جاں بحق، ایک شخص زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کامونکے(نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان) تیز رفتار بس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نانی اور شیر خوارنواسہ جاں بحق ہوگئے۔جبکہومولود بچے کا والد شدید زخمی ہوگیا۔بتایاگیا ہے کہ گذشتہ صبح نواحی گاؤں منج پور کا محمد منیر اپنے پندرہ روز کے بیٹے اعیان اور پچاس سالہ ساس زبیدہ بی بی کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے موٹر سائیکل پر واپس جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ پاک ٹاؤن یوٹرن پر گوجرانوالہ کی جانب جانے والی تیز رفتار بس نے بے قابو ہوکر تینوں کو موٹر سائیکل سمیت بُری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں منیر کا بیٹا اعیان اور ساس زبیدہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ریسکیو1122کی ٹیم نے منیر کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔صدر پولیس نے ڈرائیور مصور کو بس سمیت گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ 
کامونکے حادثہ

مزید :

علاقائی -