کراچی میں ویمن بائیک ریلی کا انعقاد، 30سے زائد رائیڈرز شریک

  کراچی میں ویمن بائیک ریلی کا انعقاد، 30سے زائد رائیڈرز شریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ویمن بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں 30سے زائد رائیڈرز نے شرکت کی، ریلی کا مقصد گھر میں بیٹھی خواتین میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔بائیک چلانا مشکل کام ہے اور وہ بھی کراچی میں تو اور بھی مشکل مشن بن جاتا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی اور رش سے چھٹکارے کے لئے ویمن بائیک ریلی کا انعقاد ہوا۔بلاول ہاوس سے سی ویو نشان پاکستان تک ہونے والی ریلی میں 30سے زائد رائیڈرز ایکشن میں نظر آئیں۔ ریلی میں کسی کے پاس 70سی سی بائیک تو کسی نے ون ٹو فائیو چلائی۔ریلی میں شریک خواتین نے کہا کہ ٹرانسپورت کی کمی کے باعث انہیں بہتر سفری سہولیات میسر نہیں۔ بائیک چلا کر انہیں ہمت اورحوصلہ ملا اور وہ دیگر خواتین کو بھی پیغام دیتی ہیں کہ بائیک چلانا مشکل کام نہیں۔ریلی شرکاء نے خواتین پر زور دیا کہ ’لوگ کیا کہیں گے‘ کی سوچ سے باہر نکل کر بائیک چلانے کی ہمت کریں کیوں کہ بائیک چلانا کوئی بری بات نہیں نہ کوئی شرم کی بات ہے۔ریلی کے اختتام پر شرکا میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
بائیک ریلی

مزید :

صفحہ آخر -