کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا ، اب ڈاکٹرز کیا کہہ رہے ہیں ؟ جانئے 

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا ، اب ڈاکٹرز کیا کہہ رہے ...
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا ، اب ڈاکٹرز کیا کہہ رہے ہیں ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مریم نوازشریف کے شوہر کیپٹن صفدر کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ کا پہلے گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران 9 نومبر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ جاتی امراءمیں قرنطینہ میں چلے گئے تھے لیکن مریم نوازشریف کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ ئی تھی ۔ قرنطینہ میں رہنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروایا گیاہے جس کی رپورٹ آج پھر سے مثبت آ گئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مزید دو ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیدیا ہے ۔کیپٹن صفدر اس وقت شریف میڈیکل سٹی کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور انہیں کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک قرنطینہ میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -