عمران خان ڈیل کرتے تو اتنے عرصے سے جیل میں نہ ہوتے، علیمہ خان

     عمران خان ڈیل کرتے تو اتنے عرصے سے جیل میں نہ ہوتے، علیمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی) بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے استفسار کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ڈیل کرتے تو اتنے عرصے سے جیل میں ہوتے؟ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال کے عرصے میں بانی پی ٹی آئی پر 200 سے زائد مقدمات بنائے گئے، تب سے سن رہے ہیں بانی ہی ٹی آئی ڈیل کرنے لگے ہیں۔  توشہ خانہ 2 کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ 2 میں میرٹ پر درخواست ضمانت منظور کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ سارے مقدمات میں ضمانت ہوگئی ہے اور انہیں رہا کیا جائے گا۔ گزشتہ رات ایک مضحکہ خیز مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ علمیہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا۔ یہ احتجاج کی کال رول آف لا، عدلیہ کی آزادی اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کی کال پر مختلف قسم کے بیانات اور ڈکٹیشن دی جا رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام اور اوورسیز پاکستانیو ں کو کہا ہے کسی ایسی اطلاع پر کان نہ دھریں۔ پاکستان اور بیرون ممالک جہاں جہاں وہ ہیں 24 نومبر کو احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔

 علیمہ خان