پی ٹی آئی کے احتجاج کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر
پشاور(آئی این پی) پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی۔شہری جمال الدین کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وزیر اعلی علی امین گنڈا پور، صوبائی حکومت اور آئی جی خیبر پختونخوا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی حکومت کا احتجاج مارچ کا اقدام قانون کے خلاف ہے اور اس سے صوبے میں امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت سیاسی مقاصد کے لیے صوبائی حکومت کے وسائل کا استعمال نہیں کر سکتی۔درخواستگزار کے مطابق پی ٹی آئی کا احتجاج اور سیاسی عدم استکام معیشت کے لیے نقصان دہ ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ خیبر پختونخوا حکومت کو جلسے مارچ میں صوبائی حکومت کے وسائل کے استعمال سے روکا جائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اس حوالے سے درخواست دائر ہوچکی ہے۔
درخواست دائر