پانی کے انتظام پر سندھ کے خدشات بے بنیاد نہیں ہیں،شرجیل میمن 

پانی کے انتظام پر سندھ کے خدشات بے بنیاد نہیں ہیں،شرجیل میمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئروزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ پانی کے انتظام پر سندھ کے خدشات بے بنیاد نہیں ہیں، بغیر اتفاق رائے کے کوئی بھی منصوبہ شروع کرنا مناسب عمل نہیں۔وزیراطلاعات پنجاب اعظمی بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاکہ پانی سب کا مشترکہ حق ہے،  بغیر اتفاق رائے کے کوئی بھی منصوبہ شروع کرنا مناسب عمل نہیں۔انہوں نے کہاکہ 1991کا پانی معاہدہ سندھ سمیت تمام صوبوں  میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو لازمی قرار دیتا ہے۔اعظمی بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں، پھر بیان دیں۔ہم چاہتے ہیں کہ پورے پاکستان میں خوشحالی ہو اور زراعت کا شعبہ ترقی کرے۔چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مدد کی ضرورت ہے، سندھ کا موقف واضح ہے