اعظم سواتی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس سے ڈسچارج

  اعظم سواتی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس سے ڈسچارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو حسن ابدال میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس سے ڈسچارج کردیا۔جمعرات کو راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمے میں سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے اعظم سواتی کو تھانہ حسن ابدال ہنگامہ گھیراؤ جلاؤ کیس میں ڈسچارج کر دیا جبکہ تھانہ ٹیکسلا ہنگامہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جج امجد علی شاہ نے ٹیکسلا ہنگامہ آرائی کیس میں اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اعظم سواتی