قوم فیصلہ کرچکی کہ پاکستان عمرا ن خان ٹھیک کرینگے، علی محمد خان
اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ قوم فیصلہ کرچکی ہے پاکستان بانی پی ٹی آئی ٹھیک کرینگے، 24 نومبر کو قوم نکلے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی دی، بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا جعلی کیس بنایا گیا۔ ایک امید پیدا ہوئی کہ بانی پی ٹی آئی باہر نکلیں گے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد گزشتہ رات ایک اور کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پی ٹی آئی ٹوٹ جائے گا، بانی پی ٹی آئی ٹوٹنے کیلئے بنا ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اس لئے کھڑے ہیں کہ بہتر ملک بناسکیں لیکن آپ نے ہر ممکن کوشش کی، پارٹی سے انتخابی نشان چھینا، آپ نے بانی پی ٹی آئی کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کرایا، وہ لوگ جن کا پی ٹی آئی پر اعتماد تھا انہیں بانی پی ٹی آئی سے دور کیا۔علی محمد خان نے کہا کہ قوم فیصلہ کر چکی ہیکہ پاکستان بانی پی ٹی آئی ٹھیک کرینگے، 24 نومبر کو قوم نکلے گی، آپکے پاس اب بھی 2 دن ہیں کیوں کہ قوم کا ایک ہی نعرہ ہے بانی پی ٹی آئی باہر نکالو۔
علی محمد خان