ہمیشہ بشریٰ بی بی کو اداروں کے خلاف زہر اگلتے دیکھا، عون چوہدری کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا، میں نے ہمیشہ بشریٰ بی بی کو اداروں کے خلاف زہر اگلتے دیکھا۔
جیو نیوز کے مطابق عون چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے، لوگوں کو غداری کا سرٹیفکیٹ دینے والی آج خود ایکسپوز ہوگئیں۔عون چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے اصولی لڑائی تھی، بزدار، فرح گوگی، جمیل گجر فرنٹ مین تھے، بانی پی ٹی آئی خاتون کے خوابوں پر ملک فیصلے کرتے رہے۔رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ بشریٰ بی بی اپنے بچوں کو احتجاج میں بلائیں پھر قوم کے بچوں کو دعوت دیں۔