تاجر برادری سی پی آئی ڈی کی تشہیر کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی،جاوید اقبال

تاجر برادری سی پی آئی ڈی کی تشہیر کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی،جاوید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)حکومت کی طرف سے معلومات کی فراہمی کا قانون خوش آئند ہے ،لاہور کی تاجر برادری سی پی آئی ڈی کی تشہیر کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی، ان خیالات کا اظہار قومی تاجر اتحاد پنجاب کے سنیئر وائس چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ تاجر برادری اس اہم قانون سے بے خبری کے باعث بنیادی معلومات کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھاتی رہی ہے اور میں اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہوں کہ حکومت نے اتنا اہم قانون پاس کر دیا جو کہ انکو براہ راست عوام کے سامنے جوابدہ بناتا ہے ۔




انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر آپ ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں اور جوابدہی کا فروغ چاہتے ہیں تو اس قانون کی تشہیر میں کردار ادا کریں تاجر برادری اس میں نوجوانوں کا ساتھ دیگی، اس موقع پر قومی تاجر اتحاد لاہور کے سنیئر نائب صدر راؤ مبارک علی، چودھری عظمت علی، محمد عمران، میاں خالد پرویز ، عثمان زبیر ، محمد احمد رانا، ڈی جے بٹ، میاں جاوید اور عائشہ امین بھی موجود تھے۔