حکومت نے قر بانی کیلئے 2 بکرے تیار کر لیے : شیخ رشید

حکومت نے قر بانی کیلئے 2 بکرے تیار کر لیے : شیخ رشید
حکومت نے قر بانی کیلئے 2 بکرے تیار کر لیے : شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایک بار پھر پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیرل المیڈا کیس میں حکومت اصل لوگوں کو بچانے کیلئے پرویز رشید اور ایک بیوروکریٹ کو قربانی کا بکرا بنائے گی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انگر یزی اخبار کی خبر کے کیس سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا حکومت نے اصل لوگوں کو بچانے کیلئے قربانی کے دو بکرے تیار کرلیے ہیں، پرویز رشید اور ایک بیورو کریٹ کی قربانی دی جائے گی۔ شیخ رشید نے یہ بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بیورو کریٹ کو مہندی لگائی جا رہی ہے ، دیکھا جا رہا ہے کہ بیورو کریٹ کے دانت پورے ہیں یا نہیں، بیورو کریٹ سلطانی گواہ بھی بن سکتے ہیں، نواز شریف تلاشی دیں ورنہ کچھ اور ہی ہوگا۔

مزید :

اسلام آباد -