پانی ضیاع کی روک تھام ، خیبر پختونخوا میں سروس سٹیشنوں کیلئے نئی پالیسی تیار

پانی ضیاع کی روک تھام ، خیبر پختونخوا میں سروس سٹیشنوں کیلئے نئی پالیسی تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)پانی کے ضیاع کے روک تھام اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پشاور سمیت صوبے بھر میں سروس سٹیشنوں کے لئے نئی پالیسی تیار کر لی گئی ہے ۔ جس کے تحت بغیر این او سی کے تمام سروس سٹیشنوں کو سیل کردیا جائے گا جبکہ سروس سٹیشنوں کے لئے پانی کے بلوں میں بھی اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے پانی کی ضیاع کو روکنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات شروع کردیئے ہیں غیر قانونی کھولے جانے والے درجنوں سروس سٹیشنوں کو بندکردیا جائے گا۔ سروس سٹیشنوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی طور پر کنکشن حاصل کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ ان سے سابق ریکوری بھی کی جائیگی پانی کے ضیاع کے روک تھام کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بھی سخت اقداما ت اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ پانی بچ سکیں ۔ اور اس کا ضیاع نہ ہو سکے بیشتر مقامات پر غیر قانونی سروس سٹیشنز موجود ہیں جس سے پانی کا ضیائع ہو رہاہے ۔

مزید :

علاقائی -