اورکزئی: پاک فوج کے تعمیر کردہ ریزورٹ کا افتتاح
کلایہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع اورکزئی کے علاقے کلایہ میں پاک فوج کی جانب سے نئے تعمیر کیے گئے اورکزئی ریزوٹ کا افتتاح کردیا گیا۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے اورکزئی ریزورٹ کا افتتاح کیا۔
ضلع اورکزئی کا علاقہ کلایہ کوہاٹ سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر جنت نظیر علاقہ ہے۔ ملکی اور غیرملکی سیاحوں کے لیے کلایہ میں خیبر پختونخوا کے دیگر سیاحتی مقامات کی طرح بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔
ضلع اورکزئی میں 14 اگست 2023 کو پیرا گلائیڈنگ کلب کا آغاز کیا گیا تھا جہاں پیراگلائیڈرز کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔
سیاحت کے فروغ کے لیے پاک فوج اور خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے لیے گئے اقدامات مقامی عوام کے لیے روزگار اور زرمبادلہ کے نئے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
علاقے کے لوگوں نے عوامی فلاح کے لیے اٹھائے اقدامات پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
Good news for #tourists in District #Orakzai #KP #OrakzaiResort inaugurated by #PakArmy for tourists@OfficialDGISPR #RadioPakistan #News pic.twitter.com/6zPbCxxNIl
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) October 22, 2023
روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔