پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر سماعت وکیل کی عدم پیشی کے باعث ملتوی

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر سماعت وکیل کی عدم پیشی کے ...
 پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر سماعت وکیل کی عدم پیشی کے باعث ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی ہو گئی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری منیر احمد اور افتخار حسین کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی گئی، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کا نوٹس جاری کررکھا ہے۔