علی امین گنڈا پور نے آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کی دھمکی دے دی

علی امین گنڈا پور نے آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کی دھمکی دے دی
علی امین گنڈا پور نے آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کی دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم آئینی ترمیم کو نہیں مانتے اور اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم نہیں مانتے یہ آزاد عدلیہ پرحملہ ہے، من پسند لوگوں کولگاکرسسٹم پرقبضہ کیا جاتا ہے، آزاد عدلیہ پرحملہ ہوا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا میرافیصلہ درست تھا، میں نے لوٹے پہچان لیےتھے، اس طرح کی ترامیم رات کی تاریکی میں ہی کی جاتی ہے۔

علی امین گنڈاپورنے کہا کہ بزدل لوگوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں، آئینی ترمیم کیخلاف ووٹ دینےوالوں کوپارٹی سے فارغ کریں گے، اس باراحتجاج کیلئے پورے پاکستان سے لوگ نکالیں گے،اس بار ہم پاکستان بلاک کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ نشست یا حلقہ اہم نہیں، نظریہ اہم ہوتاہے، ہمارااحتجاج حکومت سے جان چھڑانے تک جاری رہے گا۔