عثمان خواجہ مجھے ٹاپ آرڈر پر پسند نہیں کرتے، آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کا بیان

عثمان خواجہ مجھے ٹاپ آرڈر پر پسند نہیں کرتے، آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کا بیان
عثمان خواجہ مجھے ٹاپ آرڈر پر پسند نہیں کرتے، آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ اور مارنوس لابوشین مجھے ٹاپ آرڈر پر پسند نہیں کرتے۔سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ میں بیٹنگ نمبر کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان خواجہ اور مارنوس لابوشین چاہتے ہیں کہ میں ان کے بعد بیٹنگ کروں۔

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے پر خوش ہوں، میں نے دوبارہ نمبر 4 پر بیٹنگ کے لیے نہیں کہا تھا، بیٹنگ آرڈر میں میرا فیورٹ نمبر 4 ہی ہے۔سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ میں کس نمبر پر بیٹنگ کو ترجیح دوں گا، میں نے جواب دیا نمبر 4، میں نے یہ بھی کہا کہ جہاں بھی بیٹنگ کروں خوش ہوں۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ میں اوپننگ شروع کر دی تھی۔اوپنر کے طور پر سٹیو سمتھ کامیاب نہ ہو سکے، اوپنر کی حیثیت سے ان کے کھیلنے پر بحث بھی ہوئی تھی۔

مزید :

کھیل -