سعودی حکام نے افغان شہریوں سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ برآمد کرلیے

سعودی حکام نے افغان شہریوں سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ برآمد کرلیے
سعودی حکام نے افغان شہریوں سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ برآمد کرلیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی نے انکشاف کیاہے کہ سعودی حکام نے افغان شہریوں سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ برآمد کیے ہیں، 

ہم نیوز کے مطابق 400 غیر مجاز افراد کو بلیو پاسپورٹ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے،غیرمتعلقہ اور غیرمجاز افراد کو یہ بلیوپاسپورٹ 2018 سے 2022 کے درمیان جاری ہوئے، چون بلیوپاسپورٹ ابھی بھی غیرمجاز افراد استعمال کررہے ہیں۔ستاون ہزار بلیو پاسپورٹ مجاز افسران اور اہلکاروں کے پاس ہیں،پاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے تیرہ سو ریڈپاسپورٹ بھی جاری کررکھے ہیں۔ بارہ ہزارسے زائد پاکستانی پاسپورٹ غیرملکیوں شہریوں کو جاری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

قومی -