وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب ...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ردعمل آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا لیڈر مریم نواز کے بغض میں جلتے جلتے جیل پہنچ گیا، عنقریب یہ بھی اس کے پاس جائیگا۔ گنڈا پور کو اپنی کارکردگی بتاتے نہ سہی، مریم نواز کا نام لیتے ہی شرم آنی چاہیے۔ مجھے انکی فیملی کی خواتین پر ترس آتا ہے جو وہ گنڈا پور جیسے شخص کو برداشت کرتی ہیں۔یہ شخص خود تین عدالتوں سے اشتہاری اور مفرور قرار پایا جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی ہمیں نہیں آتی۔ ہر ہفتے وفاق پر چڑھائی کرنے کا آپ کو کنٹریکٹ ملا ہوا ہے۔تم اپنے پارٹی کارکنوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح شیلنگ اور ڈنڈوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بھاگنے والے بزدل ہو۔  اس وقت خیبر پختون خوا سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہے۔ وزیراعلی کے پی کے 8 ماہ سے چھٹیوں پر ہیں،  اس نے  صوبے کی سیکیورٹی کے لیے ایک بھی ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا۔ کے پی حکومت کی ترجیح عام آدمی نہیں بلکہ جلاؤ گھیراؤ، مار دھاڑ، فتنہ فساد اور انتشار پیدا کرنا ہے۔