نئے سروے سے پراپرٹی ٹیکس کے ریٹ کم ہونے کا امکان 

نئے سروے سے پراپرٹی ٹیکس کے ریٹ کم ہونے کا امکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(میاں اشفاق انجم سے) تاجر برادری کی سنی گئی پراپرٹی ٹیکس کے نئے سروے سمیت ریٹ کم ہونے کا امکان۔ اس سال پنجاب حکومت نے 10فیصد رعایت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ 77فیصد مزید کمرشل پراپرٹی ٹیکس زائد کے چالان جاری کئے تھے جس پر تاجر برادری نے احتجاج کیا تھا۔ بعد ازاں وزیر ایکسائز سے تاجر برادری کے مذاکرات میں سروے دوبارہ کروانے اور اضافہ شدہ پراپرٹی ٹیکس میں ترمیم کا وعدہ کیا گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے منظوری کیلئے تجاویز ارسال کی ہیں جس میں کہا گیا ہے پراپرٹی ٹیکس کمرشل پراپرٹی پر صرف 30فیصد اضافہ کیا جائے اور جمع کرانے کی تاریخ 30ستمبر سے بڑھا کر 31دسمبر 2021ء کر دی جائے۔10فیصد رعایت جو دی جا رہی تھی وہ بھی برقرار رکھی جائے۔سمری وزیراعلیٰ آفس کو موصول ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے ساتھ ہی نئے چالان جاری ہوں گے۔تاجر برادری سے کہا گیا ہے پراپرٹی ٹیکس کے چالان فوری جمع کرانے کی بجائے انتظار کیا جائے۔تاکہ رعایت کا فائدہ اٹھایا جا سکے دوسری طرف اضافہ شدہ پراپرٹی ٹیکس واپس نہ لینے پر تاجر برادری احتجاج کا شیڈول دے چکی ہے۔
پراپرٹی ٹیکس

مزید :

صفحہ آخر -