گال ٹیسٹ میچ 5 کے بجائے 6 روز تک کھیلا جائے گا، مگر کیوں؟

گال ٹیسٹ میچ 5 کے بجائے 6 روز تک کھیلا جائے گا، مگر کیوں؟
گال ٹیسٹ میچ 5 کے بجائے 6 روز تک کھیلا جائے گا، مگر کیوں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گال (ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال ٹیسٹ میچ 5 کے بجائے 6 روز تک کھیلا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 18 ستمبر سے گال کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوا تاہم یہ ٹیسٹ میچ 5 کے بجائے 6 روز کھیلا جائے گا۔یہ ٹیسٹ 18 سے 23 ستمبر تک شیڈول ہے، جو کہ 6 دن بنتے ہیں۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے گال ٹیسٹ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میچ میں ایک آرام کا دن دیا گیا ہے، ٹیسٹ میچ کے ابتدائی 3 دن کا کھیل اختتام پذیر ہوچکا ہے تاہم ملک میں صدارتی انتخابات کے وجہ سے چوتھے دن پر ایک ریسٹ ڈے رکھا گیا جس نے میچ کو 5 کے بجائے 6 روز پر محیط کردیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل اتوار کو شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کوئی ٹیسٹ میچ 5 کے بجائے 6 روز شیڈول کیا گیا ہو اس سے قبل آخری بار 2008 میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میں ایسا ہوا تھا اور اس کی وجہ بنگلا دیش کے پارلیمانی انتخابات تھے۔

سال 2008 میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میرپور، ڈھاکا میں 26 سے 31 دسمبر تک ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران 29 دسمبر کو ملک میں انتخابات بھی شیڈول تھے۔

مزید :

کھیل -