فیصل آباد میں ہسپتال ملازم کی مریضہ کو نشہ آور انجیکشن لگاکر زیادتی

فیصل آباد میں ہسپتال ملازم کی مریضہ کو نشہ آور انجیکشن لگاکر زیادتی
فیصل آباد میں ہسپتال ملازم کی مریضہ کو نشہ آور انجیکشن لگاکر زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے ملازم نے 14 سالہ مریضہ کو مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق افغان آباد کی رہائشی خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے ہسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں ہسپتال بلایا، ملزم احسان والدہ کو وارڈ کے باہر بٹھا کر اس کی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم کی طرف لے گیا اور مبینہ طور پر اسے نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنادیا اور لڑکی کو چھوڑ کر خود فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ 3 روز قبل پیش آیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔