خاتون سمیت 4افراد حادثات کی نذر، بزرگ، نے خودکشی کر لی

خاتون سمیت 4افراد حادثات کی نذر، بزرگ، نے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان،کچا کھوہ،ڈہرکی،راجن پور (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں3افراد جاں بحق4زخمی ہوگئے،تھریشر کے پٹے کی(بقیہ نمبر16صفحہ6پر )
زد میں آکر خاتون ہلاک ہوگئی بزرگ نے خودکشی کرلی اس سلسلے میں ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چک نمبر9/11ڈبلیو بی کے رہائشی عبدالراحمن ، محمد حنیف ، محمد فیصل اور دیگر اپنی گاڑی بولان نمبری وی آر ایس1152پر سوار ہو کر ملتان کی جانب جارہا تھے کہ ٹبہ سلطان پور کے قریب پولیس چیک پوسٹ چوک میتلا کے سامنے ملتان کی جانب سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نمبری ٹی ایل ایس369ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی بولان گاڑی کے ساتھ ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں عبدالراحمن موقع پر ہی جابحق ہو گیا جبکہ حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں محمد حنیف ، محمد فیصل ، محمد یعقوب سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں فوری طور پر اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جابحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور نے حادثے کا باعث بننے والے ٹرالر کو تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی ۔کچا کھوہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی علاقہ 14نوآرباٹیانوالہ کا رہائشی محمد اسماعیل سہو موٹر سائیکل پر مخدوم پور جا رہا تھا کہ مخدوم پور کے قریب کیری ڈبہ سے ٹکرا گیا اور بیٹا زخمی ہو گیا ریسکیو1122نے طبعی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال ریفر کر دیا جہاں پر محمد اسماعیل زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا تھانہ مخدوم پور پولیس نے کیری ڈبہ کو قبضہ میں لے لیا ۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق چائنہ کمپنی کے ساتھ سی پیک منصوبہ پرکام کرنے والا مزدور گاؤں گہرام گرگیج کا رہائشی 18سالہ نوجوان عبدالوحیدگرگیج اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہوکر موٹرسائیکل پرسوارہوکر جب اپنے گھرجارہا تھا تو اسے وسطی جیون پل کے مقام پر ایک نا معلوم گاڑی نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا ۔ڈہرکی کے نواحی گاؤں ملوک بوہڑمیں گندم صاف کرنے کے دوران اپنے گھرکے مردوں کے ساتھ کام میں ہاتھ بٹانے والی ایک عورت جندوخاتوں چلتے ہوئے تھریشر کے پٹے میں الجھ کرپھنس گئی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی گھر میں اسکی لاش پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق راجن پور کے علاقے حاجی پور میں 60 سالہ بزرگ نے گھریلو زندگی سے تنگ آکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ،حاجی پور پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادی ،ذرائع نے بتایا کہ غلام عباس نامی بزرگ اپنی گھریلوزندگی سے تنگ تھا ۔