ڈیملر اے جی کا چین میں مرسیڈیز ہیوی ٹرک بنانے کا اعلان

ڈیملر اے جی کا چین میں مرسیڈیز ہیوی ٹرک بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شنگھائی(اے پی پی) جرمنی کا کار ساز ادارہ ڈیملر اے جی چین میں مرسیڈیز ہیوی ٹرک بنائیگا جس کے لئے ڈیلمر چین میں شراکت داری میں موجود اپنے کارخانے کو اپ گریڈ کرے گا۔ڈیملر اے جی چین میں مرسیڈیز ایکٹروس ہیوی ٹرک بنانے کے لئے چینی کمپنی جے وی بیچی فوٹون کے ساتھ کا م کرے گا۔اس وقت چین میں بکنے والے تمام مرسیڈیز ایکٹروس ہیوی ٹرک درآمد کردہ ہیں اور ان کے نرخ مقامی طور تیار کردہ ہیوی ٹرکس سے زیادہ ہیں۔ ڈیملر اے جی نے چینی شراکت داری میں 2012 ء میں چین میں اپنا کارخانہ بنایا تھا جہاں سے گزشتہ سال میں ایومین نامی ماڈل کے ایک لاکھ سے زیادہ ٹرک فروخت ہوئے۔

مزید :

کامرس -