انسانی ہمدردی کے تحت نوازشریف کوعلاج کیلئے باہر بھیجا گیا،ڈاکٹر یاسمین راشد

انسانی ہمدردی کے تحت نوازشریف کوعلاج کیلئے باہر بھیجا گیا،ڈاکٹر یاسمین راشد
انسانی ہمدردی کے تحت نوازشریف کوعلاج کیلئے باہر بھیجا گیا،ڈاکٹر یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت نوازشریف کو علاج کیلئے باہر بھیجا گیا،نوازشریف کے علاج پر(ن)لیگ نے تماشہ بنارکھاہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ نوازشریف کی بیماریوں کی تشخیص اورعلاج بھی شروع کردیاتھا،نوازشریف کی شروع سے باہرجانے کی نیت تھی، نوازشریف نے کہاتھاوہ اپنے ذاتی معالج سے مشورہ کریں گے،نوازشریف کامطالبہ تھابیرون ملک جاکرعلاج کراناچاہتے ہیں۔
وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ نوازشریف کوآغاخان ہسپتال سے بھی علاج کی پیشکش کی تھی،نوازشریف نے آغاخان ہسپتال سے علاج کی پیشکش مستردکردی،نوازشریف نے کہاشریف سٹی ہسپتال میں علاج کراناچاہتے ہیں،شریف سٹی ہسپتال کے بعدانہوں نے بیرون ملک علاج کافیصلہ کیا۔
ڈاکٹ یاسمین راشد نے کہاکہ نوازشریف نے عدالت میں کہابیرون ملک جاکرعلاج کراناچاہتے ہیں،ہم بہت اچھے طریقے سے نواز شریف کاعلاج کررہے تھے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس بہترہورہے تھے۔