دہشتگردی کا اسلام،مدرسہ اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں،جمعیت علماء اسلام پنجاب

دہشتگردی کا اسلام،مدرسہ اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں،جمعیت علماء اسلام پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام پنجاب (س) کے امیر شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ترجمان مولانا عبدالصمددرخواستی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ناظم مفتی محمداسعددرخواستی صوبائی رہنماؤں مولاناشمس الدین انصاری ، مفتی محمد(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

ارشاد ، قاضی خلیل الرحمن، مولانا محمد صہیب، قاری محمدسعیدرحیمی، مولانامظہرالحق قاسمی، احمد مکی زرگر، قاری عتیق الرحمن ارشد، مولانا ایاز احمدمدنی لاڑ، حافظ حسین احمددرخواستی ، مولاناحسین احمد شاد، مفتی محمدامداداللہ ناصرنے جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اورہدایت کے روشن چراغ ہیں ۔ دہشت گردی کا اسلام ، مدرسہ اورجہادسے کوئی تعلق نہیں ۔ جمعیت علماء اسلام (س) مدارس اورعلماء کے تحفظ کی جدوجہدکومنظم کررہی ہے ۔ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع اورتحصیلیوں کے صدور اورجنرل سیکرٹریز اورعہدیداران اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اورعلماء مدارس کے خلاف پروپیگنڈے کا مؤثرجواب دیں۔ 25 دسمبرکو تحفظ علماء و مدارس دینیہ کنونشن جنوبی پنجاب کا فقیدالمثال کنونشن ہوگا۔ قائدجمعیت مولاناسمیع الحق ، جنوبی پنجاب کی سیاست کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے ۔ کنونشن میں ڈویژن بہاولپورکی اہم سیاسی شخصیات اور وکلاء رہنماء علماء جمعیت علماء اسلام (س) میں شمولیت کااعلان کریں گے ۔