طاہر القادری کا مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فونک رابطہ، 30 دسمبر کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت

طاہر القادری کا مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فونک رابطہ، 30 دسمبر کی اے پی سی میں ...
طاہر القادری کا مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فونک رابطہ، 30 دسمبر کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے سیاسی جماعتوںسے رابطے جاری ہیں، سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے جے یو آئی (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں 30 دسمبر کو بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔
دریں اثنا سربراہ عوامی تحریک سے جمعیت علمائے اسلام ک مولانا اجمل قادری نے بھی ملاقات کی جس میں جسٹس باقر نجفی رپورٹ پر تبادلہ خیال ہوا،ڈاکٹر طاہرالقادری نے مولانا اجمل قادری کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور شرکت کی یقین دہانی کرائی،اس موقع پر طاہر القادری کا کہناتھا کہ حکمرانوں کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں، 31 دسمبر تک استعفے نہ آئے توفیصلہ کن مرحلے کا آغاز ہوگا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں