او آئی سی مسلم ممالک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں ,تاکہ دنیا کا بھرپور مقابلہ کیا جاسکے: آفتاب کھوکھر
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سماجی رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام سعودی عرب میں او آئی سی کے معاون جنرل سیکرٹری جناب آفتاب احمد کھوکھر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں سماجی رابطہ کمیٹی کے اراکین سمیت کمیونٹی کی معزز شخصیات نے شرکت کی-معزز مہمان کی آمد پر سماجی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر معین الدین اور الفجر بیڈمنٹن کلب کی جانب سے جہانگیر خان نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے -
تقریب کا آغاز قاری محمد آصف نے تلاوت سے کیا تقریب میں نظامت کے فرائض آصف بٹ نے ادا کیا اپنے استقبالیہ خطاب میں سماجی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین راجہ ریاض نے آفتاب احمد کھوکھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکے وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ہر میدان میں ان کو کامیابی عطا فرمائے .اس موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معاون جنرل سیکرٹری آفتاب کھوکھر کا کہنا تھا کہ او آئی سی اسلامی ممالک کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے امت مسلمہ کے اتحاد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس سے مسلم ممالک کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں مسلم ممالک باقی دنیا کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں او آئی سی کو متحرک بنانے میں سعودی عرب کے ساتھ ساتھ پاکستان کا بھی ہمیشہ اہم کردار رہا ہے ۔
تقریب سے آصف بٹ ، ڈاکٹر معین الدین، میاں ذوالفقار اور دیگر کا کہنا تھا کہ آفتاب کھوکھر ایک منجھے ہوئے اور تجربہ کار سفارت کار ہیں جن کی او آئی سی میں خدمات بھی یقینی گراں خدمات سے پاکستان کا نام روشن کریں گے، آخر میں پاکستان انجینیرنگ ویلفیئر فورم کے آصف بٹ کی جانب سے آفتاب کھوکھر جو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا آخر میں سعودی عرب اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی ہے۔