پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل نہیں ، ایف اے ٹی ایف نے اعلامیہ جاری کر دیا

پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل نہیں ، ایف اے ٹی ایف نے اعلامیہ جاری کر دیا
پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل نہیں ، ایف اے ٹی ایف نے اعلامیہ جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف اے ایف ٹی کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈالے جانے کی خبروں نے صبح سے ہی ملک میں کھلبلی مچا رکھی ہے تاہم اب ایف اے ٹی ایف نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے بعد اصل حقیقت سامنے آگئی ہے اور تمام خبریں غلط ثابت ہو گئیں ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز  کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ، کمیونیکیشن منیجر ایف اے ٹی ایف الیگزینڈر ڈانیالے نے کہاہے کہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف میں شامل نہیں کیا گیاہے ، ایف اے ٹی ایف پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرنے کی خبروں کا ذمہ دار نہیں ہے ۔  ترجمان کے مطابق پاکستان کو تادیبی اقدامات کرنے کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا گیا ہے  اور اس دوران پاکستان نے یہ اقدامات نہ اٹھائے تو اس کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی کامران خان نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ دنیا کے اہم ترین ممالک نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کا نام دہشتگردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں ڈالا جائے ، اس معاملے میں پاکستان کے برادر ملک ترکی نے پاکستان کی آخری وقت تک حمایت کی جبکہ دیگر تمام دوست عین موقع پر پاکستان کا ساتھ چھوڑ گئے۔ آخری وقت پر چین نے بھی ہاتھ کھڑے کردیے جبکہ پاکستان کو سعودی عرب کی بھی مکمل حمایت حاصل نہیں رہی اور روس نے بھی پاکستان کی مدد نہیں کی تاہم اب اس طرح کی گردش کرنے والی تمام خبروں کی ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے کے بعد تردید ہو گئی ہے ۔