فیشن ڈیزائنر علیزہ نقوی فیک اکاؤنٹس سے پریشان

  فیشن ڈیزائنر علیزہ نقوی فیک اکاؤنٹس سے پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف فیشن ڈیزائنر و ماڈل علیزہ نقوی اپنے فیک اکاؤنٹس سے پریشان،ایف آئی اے سائبرکرائم جانے کا فیصلہ کرلیا۔ علیزہ نقوی نے بتایاکہ وہ ان دنوں اپنے ان فیک اکاؤنٹس سے بہت زیادہ پریشان ہیں کسی نے ان کے نام اور تصاویر لگاکر ا ن کے فیک اکاؤنٹس بنا لیئے ہیں اور ان اکاؤنٹس سے ان کے دوستوں ان کے جاننے والوں کو ایڈ کرکے انہیں مختلف قسم کے میسج بھیجے جارہے ہیں۔ متعدد شکایات کے بعد انہوں نے تنگ آکر ان فیک اکاؤنٹس کی شکائت ایف آئی اے سائبر کرائم کرانے کا فیصلہ کیا۔
ہے تاکہ ان جعلسازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے انہوں نے اپنے دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان فیک اکاؤنٹس سے آنے والے میسجز کو رسپانس نہ کریں بلکہ ان فیک اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں تاکہ یہ بند ہو سکیں ان کا صرف ایک ہی اکاؤنٹ ہے جسے وہ خود استعمال کرتی ہیں۔

مزید :

کلچر -