بیوی کا اسقاطِ حمل کرانے کا شک، آدمی نے اپنی ساس کے ساتھ وہ کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

بیوی کا اسقاطِ حمل کرانے کا شک، آدمی نے اپنی ساس کے ساتھ وہ کام کردیا کہ روح ...
بیوی کا اسقاطِ حمل کرانے کا شک، آدمی نے اپنی ساس کے ساتھ وہ کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایک شخص نے اپنی ساس کو اس شبے میں قتل کردیا کہ وہ اس کی بیوی کا 2 بار اسقاطِ حمل کراچکی ہے۔
پولیس کے مطابق پنکج نامی شخص کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے 2 بار اسقاطِ حمل کرانے کے فیصلے کے پیچھے اس کی ساس کا ہاتھ ہے جو ایک ہسپتال میں بطور نرس کام کرتی ہے۔ پنکج نے اسی شبے میں ہفتے کی شب اپنی ساس کو 2 دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ساس ڈیوٹی سے واپس آرہی تھی تبھی اس کا داماد پنکج اپنے دوستوں اجول ڈباس اور اجیت کے ساتھ آیا اور اپنی ساس پر گولیاں برسادیں۔ رکشہ میں سوار خاتون کو 5 گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔
دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلی کے نواحی گاﺅں سے ایک ملزم اجول ڈباس کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم پنکج اور اجیت فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -