دعوت ولیمہ کے دوران دولہا اچانک چل بسا  

دعوت ولیمہ کے دوران دولہا اچانک چل بسا  
دعوت ولیمہ کے دوران دولہا اچانک چل بسا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر وزیر آباد کے ایک نواحی علاقے میں دعوت ولیمہ کے دوران دولہا اچانک چل بسا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاؤں بینکہ چیمہ کے رہائشی حافظ عمر کا گزشتہ روز ولیمہ تھا، دعوت ولیمہ میں اچانک طبیعت بگڑنے پر دولہا کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ہسپتال نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ 

ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ دولہا حافظ عمر کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی ہے۔ حافظ عمر کی اچانک موت سے خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا۔