گوجرانوالہ، ملزم نے پڑوسی کی 6سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنا دی

گوجرانوالہ، ملزم نے پڑوسی کی 6سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنا دی
گوجرانوالہ، ملزم نے پڑوسی کی 6سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ میں ملزم نے پڑوسی کی 6سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  گوجرانوالہ کے گاؤں میں6 سال کی بچی کی لاش پڑوسی کےگھر سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق پڑوسی کے گھر تازہ مٹی کی کھدائی دیکھ کر شبہ ہوا، اور تلاشی پر لاش صحن میں دفن کر دی گئی تھی، بچی کو گلے میں پھندا ڈال قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل کے شبے پر ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم حسن نشےکا عادی ہے اور اس سے قبل جیل بھی جا چکا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کے والد سےملزم کا معمولی جھگڑا ہوا تھا، معاملے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔