کرپشن سے انکار, ڈسٹرکٹ ٹیم بھی نیب کی مہم میں شامل ہوگئی

کرپشن سے انکار, ڈسٹرکٹ ٹیم بھی نیب کی مہم میں شامل ہوگئی
کرپشن سے انکار, ڈسٹرکٹ ٹیم بھی نیب کی مہم میں شامل ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب نے بدعنوانی کے خلاف اپنی فعال حکمت عملی تیز کردی، اس ضمن میں کرکٹ ٹیم کے ارکان نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانگی سے قبل انسداد بدعنوانی مہم کے پیغام ”کرپشن سے انکار“ کی حمایت کیلئے پیغامات دئیے اور اس مہم کا مقصد عوام میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی پیدا کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ کرکٹرز نے پاکستانی نوجوانوں کو مثبت پیغام دیا، انہوں نے چیئرمین پی سی بی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز کے ساتھ مل کر نیب اپنا ہدف موثر طور پر حاصل کرسکتا ہے۔ نیب کرکٹ کے کھلاڑیوں کو لیکچرز بھی دے گا جو پی سی بی اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کا مینڈیٹ بھی ہے۔ ادھر ترجمان پی سی بی نے کہا کہ مہم میں شرکت کرکے کھلاڑیوں نے اپنی قومی ذمہ داری نبھائی۔

مزید :

اسلام آباد -