عمران عدالت کے باہر عدالت لگانے کے بجائے فیصلے کا انتظار کریں ‘ سعید منیس

عمران عدالت کے باہر عدالت لگانے کے بجائے فیصلے کا انتظار کریں ‘ سعید منیس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال ( نما ئندہ پاکستان)موجودہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔سپریم کورٹ آف پاکستان پانامہ لیگ جو کا جو بھی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
فیصلہ کرے وہ سب کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے۔ عمران خان سپریم کورٹ کے باہر عدالت لگانے کی بجائے کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کریں۔اپنے حلقے کے عوام کی بلا امتیاز خدمت کا عزم کررہا ہے ان خیالات کا اظہار ایم این اے سعید احمد خان منیس نے منیس ہاوس میں صحافیوں اور حلقہ کے مختلف چکوک سے آئے ہوئے لوگوں کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔وفد میں انجم بشیر احمد ،سید نو ید الحسن قطبی ،عزیز اللہ شا ہ ،قلزم بشیر احمد ،حا جی محمد شفیق ،محمد ما جد ،محمد قیصر اور را شد ریحا ن ما مل تھے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی حلقے میں ریکارد رترقیاتی کام کروائے ہیں ۔ جن میں بجلی اور گیس کی فراہمی ۔پختہ سڑکیں ،سولنگ ۔ٹف ٹائلز،نکاسی آب کے منصوبے شامل ہیں جبکہ سکولز ہائر سینکڈری سکولز کالجز کے قیام کے ساتھ ساتھ انکی اپ گریڈیشن اور ان اداروں میں مسنگ فسیلٹی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حلقہ کے عوام کی بڑی تعداد کو روز گارفراہم کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منیس گروپ اپنے حلقہ کے عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتا ہے اور انکی خواہیش ہے کہ عوام کے دیرنہ مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں ۔
سعید منیس