سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے فنڈز ظاہر کرنے کی مجاز نہیں: فواد چودھری

سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے فنڈز ظاہر کرنے کی مجاز نہیں: فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والوں نے الیکشن کمیشن سے بھاگنے کے لئے جوتے بھی اتار لئے ہیں۔سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے فنڈز ظاہر کرنے کی مجاز ہیں‘ نواز شریف نے جس سے بھی ہاتھ ملایا وہ ان کا منی لانڈرنگ کا ایجنڈ تھا‘ نواز شریف کے دائیں بائیں کھڑے لوگ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ پیر کو فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے الیکشن کمیشن سے بھاگنے کیلئے جوتے بھی اتار لئے ہیں۔ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے فنڈز ظاہر کرنے کی مجاز ہیں۔ نواز شریف نے جس سے بھی ہاتھ ملایا وہ ان کا منی لانڈرنگ ایجنٹ تھا۔ (ن) لیگ نے درخواست جمع کرائی کہ پارٹی فنڈنگ کو نہ چھیڑا جائے ڈرائیور نیو خان کو بھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا۔ نواز شریف کے دائیں بائیں کھڑے لوگ بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ 134 دن کے مقدمے میں ایک ایک نقطہ کئی روز زیر بحث رہا ملک میں پولیس مقابلے ہورہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -