خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین نے مجھے استعفے جمع کر ا دیے ، فیصلہ خود کروں گا:عمران خان

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین نے مجھے استعفے جمع کر ا دیے ، فیصلہ خود کروں ...
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین نے مجھے استعفے جمع کر ا دیے ، فیصلہ خود کروں گا:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین نے استعفے مجھے جمع کر ا دیے ہیں، فیصلہ خود کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ فاٹاکے معاملے پرفضل الرحمان خطرناک گیم کھیل رہے ہیں، فاٹا کوفوری طورپرخیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے جبکہ فاٹاکوخیبرپختونخواضم نہ کرناقبائل سے بڑی ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ختم نبوت میں ترمیم کی مذمت کی ،پنجاب میں ہونے والی کرپشن پرکمیٹی بنارہے ہیں جو میٹرواوراورنج ٹرین میں کرپشن کوبے نقاب کرے گی، یہی نہیں سندھ میں بھی پیپلزپارٹی کی کرپشن پرکمیٹی بنارہے ہیں۔ نوازشریف مشکل میں ہوں توایل اوسی پرفائرنگ ہوجاتی ہے مگر ہم بھارت کی ایل اوسی پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔سارے مجرم جمہوریت بچانے کے نام پراکٹھے ہوجاتے ہیں،ساری اسمبلیاں میرے خلاف قراردادیں پاس کررہی ہیں
عمران خان نے کہاکہ شہبازشریف کی کرپشن پکڑی گئی ہے اگر انہوں نے کرپشن نہیں کی تودھمکیاں کیوں دے رہے ہیں؟دوسری جانب نوازشریف کرپشن بچانے کیلئے جلسے کررہے ہیں اور ان کو پہلی بار سزا ملنے جا رہی ہے۔چیئر مین تحریک انصاف کا مزید کہناتھا کہ سابق وزیر اعظم کا اصلی چہرہ سامنے آگیاہے اور وہ عدلیہ کومقدمات واپس لینے کاکہہ رہے ہیں کیونکہ انہیں جسٹس(ر)قیوم کی عادت پڑی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

قومی -