کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،علی امین

      کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،علی امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر اْمور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور تمام تر حالات میں کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ دْنیا کے ہر فورم پر بھرپور انداز سے اٹھا رہے ہیں اور ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرنپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی ایک بارپھر پیشکش خوش آئند ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا حکومت کی سفارتی کوششوں کے باعث مسئلہ کشمیر گذ شتہ چند عرصے کے اقوام متحدہ کی دوران سلامتی کونسل میں دومرتبہ زیر بحث آچکا ہے۔ ملکی وغیر ملکی سطح پر کشمیر ی عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منائیں گے، پاکستانی قوم اندرون وبیرون ملک کشمیری بہنوں و بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریگی۔ جب سے تحریک انصا ف کی حکومت برسر اقتدار آئی ہے تب سے اس نے مسئلہ کشمیر کو تمام عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اْجاگر کیا ہے، مسئلہ کشمیر پر جس قسم کی متحرک سفارتکاری اس حکومت میں کی جارہی ہے اگر گزشتہ حکومتیں بھی اس دیرینہ مسئلے کو اسی قسم کی اہمیت دیتے تو آج کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے عظیم مقصد کو حاصل کر چکے ہوتے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا پاکستان اب مزید اپنے کشمیری بھائیوں کو انتہا پسند آر ایس ایس ہندووں کا نشانہ نہیں بننے دے گا۔بھارت میں اقلیتوں و خصوصاً مسلمانوں کیخلاف قابل ِ مذمت امتیازی کاروائیوں کے خطے کی سلامتی و استحکام کے حوالے سے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ عالمی برادری بھارت کی ہندو فاشسٹ پالیسیزکا فوری نوٹس لے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
علی امین گنڈاپور

مزید :

صفحہ آخر -