کراچی ، کیٹی بندر کے قریب کشتیاں ڈوبنے کا واقعہ ، دو لاشیں نکال لی گئیں، 10 افراد تاحال لا پتہ 

کراچی ، کیٹی بندر کے قریب کشتیاں ڈوبنے کا واقعہ ، دو لاشیں نکال لی گئیں، 10 ...
کراچی ، کیٹی بندر کے قریب کشتیاں ڈوبنے کا واقعہ ، دو لاشیں نکال لی گئیں، 10 افراد تاحال لا پتہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں کیٹی بندر کے قریب کشتیاں ڈوبنے کے واقعے میں دو لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ  10 افراد تاحال لا پتہ ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتیوں میں مجموعی طور پر 24 افراد سوار تھے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی  نیوی کی تیز رفتار کشتیاں اور ہیلی کاپٹرز سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیلئے روانہ کئے گئے ، 12 افراد کو بحفاظت سمندر سے نکالا جا چکا ہے جبکہ دو افراد کی لاشیں ملیں اور 10 تاحال لاپتہ ہیں ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق لا پتہ افراد کی بازیابی کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔