وفاقی وزیر علی زیدی دوسری بار کوروناوائرس کا شکار ہوگئے

وفاقی وزیر علی زیدی دوسری بار کوروناوائرس کا شکار ہوگئے
وفاقی وزیر علی زیدی دوسری بار کوروناوائرس کا شکار ہوگئے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیربحری امور علی زید ی ایک بار پھر کورونا وائر س کا شکار ہوگئے۔ علی زیدی نے کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی کا کہناتھا کہ میری کورونا رپورٹ ایک بار پھر مثبت آئی ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ماسک کا استعمال کریں اور دوسروں کی حفاظت کریں۔