خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس،ملزمہ آمنہ عروج کا ریمانڈ منظور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع کچہری لاہور میں خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔
عدالت نے دیگر 11ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا ، دوران سماعت پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ آمنہ عروج سے تفتیش درکار ہے،ملزمہ سے مال مقدمہ کی اشیا ریکور کرنا مطلوب ہے ،عدالت آمنہ عروج کا جسمانی ریمانڈ دے دے،عدالت نے پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزمہ آمنہ عروج کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نبیلہ عامر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔