جنوبی پنجاب میں لوڈشیڈنگ جاری ‘ رمضان المبارک میں دورانیہ ڈبل ‘ مظاہرے

جنوبی پنجاب میں لوڈشیڈنگ جاری ‘ رمضان المبارک میں دورانیہ ڈبل ‘ مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی ‘ میلسی ‘ کہروڑ پکا‘ لودھراں ‘ بہادر کوٹ ‘ بارہ میل ‘ عبدالحکیم ‘ ہیڈ راجکاں ‘بھکر ‘ جتوئی ‘ لیاقت پور ‘ دو کوٹہ ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندگان ) جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ رمضان المبارک میںیہ دورانیہ ڈبل کر دیا گیا ہے جس سے روزہ دار شدید پریشانی میں مبتلا ہیں (بقیہ نمبر28صفحہ7پر )
۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ماہ رمضان المبارک میں واپڈا نے دورانیہ ڈبل کردیا ہے روزہ داروں کی مشکلات میں بدن بدن اضافہ ہونے لگا، شدیدگرمی اور حبس کی وجہ سے روزہ دار پریشان ہیں۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف فداٹاؤن کے شہریوں نے وہاڑی روڈ پراحتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین کے مطا بق 8-8گھنٹے کی مسلسل بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کاسکون چھین لیاگرمی سے معصوم بچے تڑپ اٹھے فدہ ٹاؤن میں پینے کے پانی کابھی بحران پیداہوگیا۔ کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق رمضان المبارک میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوادیں۔ 12گھنٹے سے زائدلوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔ جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور مطالبہ کیاگیاکہ رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی بندش حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ نمازتراویح شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوجاتی ہے نمازی شدید گرمی نماز تراویح پڑھنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ لودھراں سے نامہ نگار کے مطابق لودھراں اور گردونواح میں گذشتہ روز سال کے طویل ترین اور گرم دن کے دوران بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ حکومت نے دعویٰ کیاتھا کہ ماہ صیام میں لوڈشیڈنگ نہ ہوگی۔ لیکن حکومتی دعوےٰ دھرے کے دھرے رہ گئے اور رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں بھی سحر و افطار میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے روزہ داران کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔ بہادر کوٹ ‘ بارہ میل سے نمائندگان کے مطابق تاجر ،سول سو سائٹی کی تنظیموں کی جانب سے شہر بھر میں جاری غیر اعلا نیہ بدترین طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سینکڑوں شہریوں نے اولڈ جنرل بس اسٹینڈ کے نزدیک رکاوٹیں کھڑی کر کے مرکزی اسلام آباد ،فیصل آباد ،جھنگ ،سرگودھا روڈ ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کر دی اس دوران مظا ہرین نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز لہراتے میپکو انتظا میہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور جھو لیاں اٹھا اٹھا کر ’’بدعائیں دیتے رہے۔ عبدالحکیم سے نمائندہ پاکستان کے مطابق عبدالحکیم و مضافاتی علاقہ جات میں سحر وافطار کی اوقات میں بجلی کی طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ اور دن بھر وقفے وقفے سے بجلی کی بار بار کی بندش سے شہری بلبلا اٹھے مساجد میں پانی کی قلت سے نمازیوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ہیڈ راجکاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ہیڈراجکاں ا ور اڈہ تیرہ ہزار کی عوام واپڈا کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔ اڈہ تیرہ ہزار پر مشتعل لوگوں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی ۔ واپڈا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق بھکر میں کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا بحران مزید بڑھ گیا جمعے کو تاریخی ہڑتال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں انجمن تاجران کے صدر رانا حنیف خاں نے کہا کہ ضلع بھر میں انجمن تاجران کی اپیل پر ہڑتال ہو گی تاجروں کا اب تک کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے کارو بار تباہ ہو رہے ہیں عوام اذیت کا شکار ہے عوامی نمائندے میٹھی نیند سو رہے ہیں کسی کو عوام اور تاجروں کی پرواہ نہیں اب اہم اپنا حق لے کر دکھائیں گے۔ جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق جتوئی شہر سلطان میر ہزار ، ڈمر والا ، و دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16-18گھنٹے تک پہنچ گیاپانی نہ ہونے سے نمازی مشکلات کے شکار ۔ نمازی ایمان کو مضبوط رکھتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کی پرواہ نہیں ۔ لیکن واپڈ ا کو زر ا بھی رحم نہیں ۔ نماز تراویح کے دوران بھی بجلی بند لوڈ شیڈنگ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوےء کہا رمضان المبارک میں حکومت نے جو وعدے کئے تھے سب جھوٹے کے جھوٹے نکلے۔ لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل کورٹر لیاقت پور میں مسلسل 8گھنٹے اور نواحی قدیم قصبہ اللہ آباد میں 10گھنٹے بجلی بند رہی جس سے نہ صرف یہ کہ کاروبار زندگی تباہ ہوا بلکہ شدید حبس سے درجنوں روزہ دار بے ہو ہو گئے شہریوں نے کہا کہ اس قدر حبس اور گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ مقامی حکام کی نااہلی اور عوام دشمنی ہے شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی میپکو حکام بجلی چوری کرانے اور لاکھوں روپے کا ماہانہ کماتے ہیں جس سے ہونے والے لائن لاسزپورے کرنے کے لیے طویل لوڈشیڈنگ کرتے ہیں۔ دو کوٹہ سے نامہ نگار کے مطابق ماہِ رمضان کا آغاز ہوتے ہی گرڈاسٹیشن 211/WBکے انچارج اور دیگر عملہ نے چک نمبر 211/WB،213/WBبستی ٹپنہ آباد ،205/WBدوکوٹہ شہر ,143/WB،145/WBبستی عباس نگر ،بستی ملک پور،موضع لالی پور ،بستی دیس پور سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اس قدر بڑھ چکی ہے پورے دن میں وقفے وقفے سے 5یا 10منٹ کے لئے بجلی چھوڑی جاتی ہے پو رے دن میں صرف 2گھنٹے ہی بجلی فراہم ہوتی ہے جس سے شدید گرمی میں روزے داروں کا برا حال ہو جاتا ہے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق واپڈاسکینڈ جہانیاں کی طرف سے علی شیر واہن،اولڈ مخدوم رشید فیڈرز پر بجلی لوڈشیڈنگ کی انتہاکردی گئی ہے،واپڈاجہانیاں سیکنڈحکام کی طرف سے علی شیر واہن ،اولڈ مخدوم رشید فیڈرز پر 8گھنٹوں کی بجائے جبری 16گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کردی گئی ہے،جبکہ علی شیر واہن،خان پور مڑل فیڈرز کی ٹرپنگ کے باعث ٹھٹھہ صادق آباد اور چک 136دس آر میں ٹرانسفارمزر بھی جل گئے،جس کے باعث مساجد گھروں میں پانی نایاب ہوگیا، عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
لوڈشیڈنگ