میری ٹائم وسائل صحیح استعمال کریں تو جی ڈی پی کو تین گنا کر سکتے ہیں: نیول چیف

میری ٹائم وسائل صحیح استعمال کریں تو جی ڈی پی کو تین گنا کر سکتے ہیں: نیول چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی ) پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ جوان اپنے مستقبل کی حکمت عملی کے لئے رہنمائی اسلام اور نظریہ پاکستان سے حاصل کریں، سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں، ہمیں بحری وسائل سے استفادہ کرنے کا ادراک ہونا چاہئے، ہم میری ٹائم سیکٹرز کے وسائل کو ٹھیک طریقے سے استعمال کریں تو ہم اپنی جی ڈی پی کو تین گنا کر سکتے ہیں۔ پاکستان نیو ی وار کالج لاہور میں کورس کے شرکااور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کورس کے شرکاافسروں کو تاکید کی کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ علم کو قرآن و سنت کی روشنی میں بروئے کا ر لاتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ نیول چیف نے پاکستان نیوی سے متعلق اپنے وژن اور پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے بے پناہ سمندری وسائل جڑے ہیں لیکن ہمیں بحری وسائل سے استفادہ کرنے کا ادراک ہونا چاہئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کہا کہ وسائل کے حصول اور دنیا پر اپنی بالادستی قائم کرنے کے لئے ملکو ں کے درمیان نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں ۔ ہماری مستقبل قریب کی ترجیحات میں میری ٹائم سائنس اور ٹیکنالوجی پارک بنانا شامل ہے جو پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پارک ہو گا۔اس موقع پر نیول چیف نے یاد گارِ شہداپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزید :

صفحہ آخر -